اسلام آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ہیلتھ اور میڈیکل کے مختلف شعبوں سے وابستہ ڈاکٹرز نے اپنی خدمات پیش کیں ،جن میں ڈاکٹر شمیم آرا گائناکالوجسٹ ،ڈاکٹر بریرہ بخآری ڈینٹسٹ ،ڈاکٹر عاصم قریشی اسکن ،ڈاکٹر صبعوح ہائڈروفیشل و لیزر تھراپی ،ڈاکٹر اقراء اور ڈاکٹر شانزہ فیزیو تھراپی و دیگر ڈاکٹرز شامل تھے اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سابق سنئیر وائس پریزیڈنٹ طاہر آرائیں ،سابق وائس پریزیڈنٹ امجد عباسی ،سابق ایگزیکٹیو ممبر شیخ طیب اور سیکرٹری جنرل چودھری خلیل نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی،صدر ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ملک سجاد اور جنرل سیکرٹری عبدالوحید بابی نے ڈاکٹرز اور دیگر مہمانوں کا کامیاب فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر خصوصی شکریہ ادا کیا ،

Leave a comment