ایمبیسیڈر آف ویت نام برائے پاکستان نیگیون ٹائن فانگ نے اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کی خصوصی دعوت پر اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے مرکزی آفس کا دورہ کیا ۔

ایمبیسیڈر آف ویت نام برائے پاکستان نیگیون ٹائن فانگ نے اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کی خصوصی دعوت پر اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے مرکزی آفس کا دورہ کیا ۔

صدر اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز سجاد سرور ،قاضی الیاس فاونڈر چیئرمین، اعزازی نائب صدر سیدہ وجیدہ سلیم ،چئیرپرسن ڈپلومیٹک افئیرز کمیٹی ،طاہر آرائیں سابق سینئر وائس پریزیڈنٹ ،خلیل احمد سیکریٹری جنرل ،عبدالوحید بابی چیئرمین ہیلتھ کمیٹی ،عقیل احمد عباسی سابقہ نائب صدر،اعجاز احمد وڑائچ ،راجہ نزاکت حسین، شیر علی،چوہدری مجاہد فاروق، عابد علی چیرمین ٹیکس ریفارم کمیٹی، ظہیر احمد، اسداللہ خان چیرمین آئی ٹی کمیٹی، ایڈووکیٹ اسد اللہ تیمور و دیگر ایگزیکٹیو ممبران نے ویت نام کے ایمبیسیڈر کا پرتپاک استقبال کیا۔۔اس موقع پر ایمبیسیڈر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ویت نام میں دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ، اس موقع پر ویت نام ایمبیسیڈر نے دونوں ممالک میں کاروباری مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی اور ویت نام ایمبیسی کی طرف سے پاکستانی کاروباری حضرات کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا عندیہ دیا صدر اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز سجاد سرور نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور انھیں چمبر کی جانب سے سوونئیر کا تحفہ پیش کیا ،

Leave a comment